1.2 برطانیہ کا ایک مستقل شہری بننا

Contents

یہ کتاب لائف ان دی یو۔کے۔ اس امتحان کی تیاری میں آپ کی مدد کرے گی۔ زندگی کے اہم پہلوؤں کے متعلق 24 سوالوں پر یہ ٹیسٹ منحصر ہوتا ہے۔ سوالات اس کتاب کے تمام اجزاء میں سے پوچھے جاتے ہیں چوبیس سوالات ہر امتحان دینے والے شخص کے معیار کے مطابق الگ الگ ہوتے ہیں

لائف ان دی یو۔کے۔ ٹیسٹ عام طور پر انگریزی میں ہی لیاجاتاہے۔ ہاں مخصوص انتظام کیا جاسکتا ہے اگر آپ یہ امتحان Welshیا Scottish Gaelicزبان میں اگر یہ امتحان دینا چاہیں تو

آپ یہ ٹیسٹ صرف منظور شدہ اور رجسٹرڈ لائف ان دی یو۔کے۔ ٹیسٹ سینٹر پر ہی دے سکتے ہو۔ پورے برطانیہ میں اس قسم کے 60مراکز موجود ہیں۔ آپ اپنے ٹیسٹ کے لئے اندراج www.lifeintheuktest.gov.uk.پر صرف آن لائن ہی کرسکتے ہو۔ آپ یہ امتحان کسی اور تنظیم کے تحت نہ دیں اس لئے کہ یو۔کے۔ بارڈر ایجنسی صرف رجسٹرڈ و منظورشدہ سنٹرس کے ہی سرٹیفکیٹ قبول کرتی ہے۔ اگر آپ آئزل آف مین یا چینل آئی لینڈس میں رہتے ہیں تو ٹیسٹ منعقد کرنے کے لئے مختلف انتظامات کئے جاسکتے ہیں

جب آپ ٹیسٹ کے لئے نام کا اندراج کریں تو ہدایات کو بغور پڑھ لیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ معلومات کا صحیح اندراج اس میں کریں۔ آپ کو خود کی پہچان اور پتہ کے لئے کچھ پروف(ثبوت) ٹیسٹ کے وقت ساتھ میں لے جانے ہوں گے۔ اگر یہ آپ کے ساتھ نہ ہوں تو پھر آپ اس ٹیسٹ میں شریک نہیں ہو سکتے

 1.2.1اس کتاب کا استعمال کس طرح کریں؟

اس کتاب میں ہر وہ شئی داخل کردی گئی ہے جس کی آپ کو لائف ان دی یو۔کے۔ ٹیسٹ کامیاب کرنے کے لئے ضرور ت ہوگی۔ سوالات مکمل کتاب پر مشتمل ہوں گے، مع تعارف کے۔ اس لئے آپ اس کتاب کا مطالعہ اچھے سے اور مکمل استیعاب کے ساتھ کریں۔ یہ کتاب اس لئے تحریر کی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص جو ESOLکی معیار ۳ یا اس سے اوپر کی انگریزی پڑھ سکتا ہو اس کو زبان کو سمجھنے میں کوئی دشواری نہ ہوگی

ذخیرۂ الفاظ و معانی جو کتاب کے پیچھے دئے گئے ہیں اس میں کچھ بنیادی الفاظ ومحاورے ہیں جو آپ کے لئے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

 1.2.2مزید معلومات آپ کہاں حاصل کرسکتے ہیں

جانچ لیں کہ آپ کتنا سمجھ پائے) یہ خانہ آپ کی رہنمائی کے لئے ہیں۔ یہ خانہ چند مخصوص چیزیں جنہیں سمجھنا ضروری ہے ان کو سمجھنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ ان خانوں میں جو مواد دیا گیا ہے محض اس کو پڑھ لینا اس امتحان میں کامیاب ہونے کے لئے کافی نہیں ہے ۔ آپ کے لئے یہ ازحد ضروری ہے کہ آپ اس کتاب میں موجود ہر شئی کو سمجھ لیں، لہٰذا معلومات کا مطالعہ اچھے سے کرلیں

:مزید معلومات آپ کو مندرجہ ذیل مقامات پر مل سکتی ہیں

  • یو۔کے۔ بارڈر ایجنسی کی ویب سائٹ(www.ukba.homeoffice.gov.uk) تاکہ درخواست کی ترکیب عمل اور دیگر فارم جن کا تکملہ آپ کو کرنا ہے ان کی معلومات آپ کو مل سکے۔
  • لائف ان دی یو۔کے۔ ٹیسٹ کی ویب سائٹ(www.lifeintheuktest.gov.uk)تاکہ آپ ٹیسٹ کے متعلق مزید معلومات حاصل ہو سکے اور آپ یہ بھی جان پائیں کہ یہ ٹیسٹ دینے کے لئے کس طرح اپنے نام کا اندراج کرنا ہے۔
  • گورنمنٹ یو۔کے۔ (www.gov.uk.) جہاں آپ کو ESOL کے کورسیز کے متعلق معلومات مل سکے اور یہ بھی کہ اس کا سینٹر آپ کے علاقہ میں کہاں ہے؟

Check that you understand:

  • اقدار کی وہ بنیادیں جو برطانوی معاشرہ کی اساس ہیں
  • برطانوی زندگی کے بنیادی اصول
  • ہےوہ فراٰٗئض اور وہ آزدایاں جو دائمی وطنیت کے ساتھ آتی ہیں

برطانیہ کی دائمی وطنیت یا شہریت حاصل کرنے کا عمل

This study guide is also available in: arArabicbeBengalidrDarizh-hansChinese (Simplified)enEnglishguGujaratihiHindineNepalipshPashtoplPolishpaPunjabitaTamiltrTurkish