1.1 برطانیہ کا ایک مستقل شہری بننا

برطانیہ کا ایک مستقل متوطن یا شہری بننے کے لئے آپ کو ضرورت ہوگی:

  • انگریزی پڑھنے اور بولنے پر استطاعت کی
  • برطانوی طرزِ حیات کو بہتر طریقے پر سمجھنے کی

آج کی صورتحال(۲۰۱۳) میں دو طریقے ہیں جن کے ذریعہ آپ ان دو چیزوں میں آپ کو جانچا جاسکتا ہے:

  • آپ لائف ان دی یوکے ٹیسٹ دیں سوالات اس طرز پر دئیے جاتے ہیں کہ ان کو حل کرنے کے لئے انگریزی زبان کی اس معیار کی سمجھ کی ضرورت ہوتی ہے جو “انگریزی برائے متکلمین دیگر زبان”(ESOL) معیار داخلہ ۳۔ لہٰذا ایک علٰحدہ انگریزی زبان کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ لوگ جو نوکری کے ویز ا پر برطانیہ آتے ہیں، اس میں پوائنٹ پر مبنی نظام کے 1 Tierاور 2 Tierدونوں شامل ہیں، عام حالات میں انہیں یہاں کے مستقل متوطن بننے کے لئے Life in the UKلائف ان دی یوکے میں کامیاب ہونا از حد ضروری ہے
  • “انگریزی برائے متکلمین دیگر زبان”(ESOL) کا ٹیسٹ انگریزی میں شہریت کے ساتھ۔آپ اگر داخلہ معیار ۳ کے معیار پر کھرے نہیں اترتے ہیں تو آپ کو یہ ٹیسٹ(ESOL) کامیاب کرنا ہوگا یہ کورس آپ کی مدد کرے گا کہ آپ کی انگریزی کا معیار بلند ہوسکے اور آپ برطانوی زندگی کے متعلق مزید معلومات حاصل کرسکیں۔ یہ کورس کی میعاد مکمل ہونے کے بعد آپ کو جانچا جائے گا۔

ایک مرتبہ یہ امتحان میں کامیابی حاصل کرلیں تو پھرآپ یہاں کی دائمی وطنیت یا برطانوی شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ فارم جو آپ کو مکمل کرنا ہوگا اور وہ وثائقی ثبوت جو آپ کو مہیا کرنے ہوں گے یہ آپ کے ذاتی صورتحال پر منحصر کرتا ہے۔ ایک فیس ہوتی ہے جو اس درخواست کے داخلے کے وقت درکار ہوتی ہے، اور یہ فیس درخواست کے مختلف قسموں کے لحاظ سے الگ الگ ہوتی ہے۔ یہ سارے فارم اور ان کی فیس کی فہرست یو کے بارڈر ایجنسی کی ویب سائٹ www.ukba.homeoffice.gov.ukسے حاصل کی جاسکتی ہیں

اکتوبر۲۰۱۳ سے کچھ چیزیں جن کی ضرورت ہوتی ہے بدل گئی ہیں۔ اب سے دائمی وطنیت یا برطانوی شہریت حاصل

کرنے کے لئے آپ کو ضروری ہوگا

  • آپ لائف ان دی یوکے اس امتحان میں کامیاب ہوں۔

اور

  • انگریزی بولنے اور سننے کی صلاحیت کا B1 کے معیار کا قابلِ قبول ثبوت مہیاکریں جو کہ کامن یوروپین فریم ورک آف ریفرنس کے مطابق ہو۔ یہ امتحان کامیاب کرنا ESOL کے داخلہ معیار ۳ کا مساوی ہے

مستقبل میں وہ چیزیں جن کی شہریت کی درخواست دیتے وقت ضرورت ہوتی ہے میں پھر تبدیلیاں واقع ہوسکتی ہیں۔ دیگر تفصیلات یو کے بارڈر ایجنسی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ آپ کو چاہئے یہا ں کی وطنیت یا شہریت کے لئے درخواست دینے سے قبل اس ویب سائٹ پر حالیہ تقاضوں کی جانچ ضرور کر لیں

This study guide is also available in: arArabicbeBengalidrDarizh-hansChinese (Simplified)enEnglishguGujaratihiHindineNepalipshPashtoplPolishpaPunjabitaTamiltrTurkish