برطانیہ رہنے کے لئے ایک بہترین ملک ہے؛ ایک جدید، ترقی پذیر معاشرہ جس کی ایک طویل اور روشن تاریخ ہے۔ ہمارے لوگ سارے عالم کی سیاسی، سائنسی، صنعتی اور تہذیبی ترقی کے مرکز و محور رہے ہیں۔ ہمیں ہمارے ملک میں نئے وارد ہونے والوں کو خوش آمدید کہنے کے ریکارڈ پر فخر ہے، وہ لوگ جو ہماری قومی زندگی کی ہمہ جہتی ترقی اور نظریہ میں ممد و معاون ثابت ہوں گے
برطانیہ کا ایک دائمی متوطن اور رہائشی شخص ہونے کے لئے درخواست دینا ایک اہم فیصلہ اور ایک اہم وعدہ ہے۔ اس طرح آپ ان ذمہ داریوں کی پابندی کو قبول کریں گے جو دائمی وطنیت کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں اور براطانیہ کے قوانین ، اقدار اور روایتوں کا پاس و لحاظ رکھیں گے۔ اچھے شہری برطانیہ کے لئے ایک اثاثہ ہیں۔ ہم ان کا استقبال کرتے ہیں جو معاشرہ میں ایک خوشگوار اضافہ کے لئے عزم مصمم رکھتے ہیں
لائف ان دی یوکے “(برطانیہ میں زندگی) اس امتحان کو کامیاب کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک برطانیہ کے ایک مستقل متوطن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں
یہ کتاب آپ کو اس امتحان کی تیاری میں تعاون کے غرض سے تحریر کی گئی ہے۔ یہ کتاب آپ کو برطانوی معاشرہ میں شیر وشکر ہونے اور اپنا کردار احسن طریقہ پر نبھانے میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔ ٰ یہ کتاب اس سلسلہ میں بھی آپ کی رہنمائی کرے گی کہ آپ کے ذہن میں برطانیہ کی تہذیب، قوانین اور یہاں کی تاریخ کے متعلق وسیع عام معلومات اچھے سے رچ بس جائیں
برطانوی معاشرہ چند بنیادی اقدار و قوانین سے مل کر بنا ہے ۔ اور برطانیہ میں رہنے والے تمام ہی لوگوں کو ان اقدار وقوانین کا احترام کرنا چاہئے اور ان کا پاس ولحاظ رکھنا چاہئے۔ یہ اقدار جھلکتی ہیں ذمہ داریوں میں، حقوق میں اور برطانوی شہری ہونے یا یہاں کا دائمی متوطن ہونے میں کے شرف میں۔ ان اقدار کی تعمیر تاریخ اور روایتوں پر مبنی ہے اور ان اقدار کی حفاظت قانون، برطانوی روایات، اور توقعات کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ برطانیہ میں بنیاد پرستی اور تنگ نظری کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے
برطانوی زندگی کے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں:
- جمہوریت
- قوانین کی پاسداری
- شخصی آزادی
- دیگر مذاہب و عقائد والوں کے ساتھ رواداری
- معاشرتی زندگی میں گھلنا ملنا
شہریت میں شمولیت کی تقریب میں نئے شہری وعدہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدار کی پاسداری کریں گے۔ وہ عہد یہ ہے:
میں اپنی وفاداری برطانیہ کے نام کرتا ہوں اور میں اس کے حقوق وآزادی کا احترام کرتا ہوں۔ میں برطانیہ کے جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا ۔ میں مکمل ایمانداری کے ساتھ برطانیہ کے قوانین پر عمل کروں گا اور بحیثیت ایک برطانوی شہری اپنے فرائض کو پوراکروں گا
مندرجہ ذیل میں وہ بنیادی اصول اور فرائض و آزادی کا تذکرہ ہے جو برطانیہ کے سارے شہریوں میں برابر طور پر منقسم ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ سارے شہری ان کا احترام کریں گے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ برطانیہ کے دائمی متوطن اور یہاں کے شہری بنیں ، تو آپ کو چاہئے کہ:
- قانون کا احترام کریں اور اس کی اتباع کریں
- دیگر لوگوں کے حقوق کا لحاظ رکھیں جس میں ان کی آراء کے متعلق ان کے حقوق بھی شامل ہیں۔
- دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کریں
- اپنا اور اپنے اہل وعیال کا خیال رکھیں
- آپ جس علاقہ میں رہتے ہیں وہاں کا اور ماحولیات کا خیال رکھیں
اس کے بدلے میں برطانیہ آپ کو عطا کرتا ہے
- عقیدے و مذہب کی آزادی
- بولنے کی آزادی
- ناحق تفریق و امتیاز سے آزادی
- ایک منصفانہ قانونی کارروائی کا حق
- حکومت کے انتخابات میں شرکت کا حق
This study guide is also available in: Arabic
Bengali
Dari
Chinese (Simplified)
English
Gujarati
Hindi
Nepali
Pashto
Polish
Punjabi
Tamil
Turkish